یقین رکھیں اصل زندگی موت کے بعد شروع ہوتی ہے، حمزہ علی عباسی


اگست 2019 میں شادی کرنے کے چند ماہ بعد نومبر 2019 میں شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے حمزہ علی عباسی اگرچہ ٹی وی اور فلموں سے دور ہیں، تاہم وہ سوشل میڈیا پر متحرک رہتے ہیں۔

حمزہ علی عباسی نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر مذہب کی ترویج کا سلسلہ شروع کیا تھا اور وہ تقریبا ہر مسئلے پر ٹوئٹ یا سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے غامدی آرگنائیزیشن کے بینر تلے مذہب سے متعلق اہم مسائل پر باتوں کی ایک ویڈیو سیریز بھی کی تھی، جس میں وہ مختلف مذہبی شخصیات سے باتیں کرتے دکھائی دیے۔

اسی طرح گزشتہ چند ماہ سے وہ معروف اسکالر جاوید احمد غامدی کی ویڈیوز سمیت دیگر مذہبی پوسٹس بھی شیئر کرتے دکھائی دیے اور لوگوں نے ان کے ایسی پوسٹس کی تعریفیں بھی کیں۔

Previous کورونا کے باعث 'آسکر' ایوارڈز تقریب 2 ماہ تک مؤخر
Next جسٹس عیسیٰ کیس: ریفرنس میں بدنیتی ثابت ہوئی تو کیس خارج ہو سکتا ہے، سپریم کورٹ

No Comment

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *