اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلہ


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں دن میں دوسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

 

سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق منگل کی صبح ساڑھے چھ بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔

فوری طور پر زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان میں سطح زمین سے 112 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے جڑواں شہروں کے علاوہ پشاور، سوات، شمالی وزیرستان، نوشہرہ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

اس کے بعد دوپہر 2بجے کے بعد بھی دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور سمیت بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ایک مرتبہ پھر محسوس کیے گئے۔

Previous جسٹس عیسیٰ کیس: ریفرنس میں بدنیتی ثابت ہوئی تو کیس خارج ہو سکتا ہے، سپریم کورٹ
Next کراچی کے مختلف اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز

No Comment

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *